google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایپل کی صارفین کے لیے نئی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ایپل کی صارفین کے لیے نئی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی متعدد پروڈکٹس کے لیے نئی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی۔

کمپنی کی جانب سے آئی اور ایس اور آئی پیڈ ورژن کے لیے جاری کی گئی نئی اپ ڈیٹ آئی 17.4.1 آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل ویژن پرو کے لیے ہے۔

ایپل کے مطابق سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں بگز کی مرمت اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس شامل ہیں۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے اس متعلق کچھ نہیں بتایا گیا کہ اس اپ ڈیٹ کونسے بگز اور سیکیورٹی مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی کونٹینٹ کی تفصیلات کے لیے متعین کمپنی کے ایک صفحے پر بتایا گیا کہ اپ ڈیٹ سے متعلق تفصیلات جلد پیش کی جائیں گی۔

اپ ڈیٹ کے حوالے سے مخصوص معلومات صرف ایک ہیلپ پوسٹ پر دیکھی گئی جس کے مطابق اپ ڈیٹ کا مقصد ممکنہ طور پر آئی پیڈ میں کیو آر اسکین کرنے کے دوران مسائل کا پیش آنا ہے۔

واضح رہے رواں ماہ کے ابتداء میں ایپل نے صارفین کے لیے آئی میسج کی سیکیورٹی اور پوڈ کاسٹ ایپ میں واضح تبدیلیوں کے ساتھ آئی او ایس 17.4 اپ ڈیٹ متعارف کروائی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …