اتوار , مارچ 15 2026

30 مارچ کے جلسے کی اجازت نہ ملی

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تحریکِ انصاف کو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

جلسے کی درخواست پی ٹی آئی کے ریجنل صدر عامر مسعود مغل نے دی تھی اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو 2 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے امن و امان کی صورتِ حال کو جواز بنا کر اجازت نہیں دی جس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما عامر مسعود مغل نے دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عامر مغل کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں بھی جلسے کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے تو حکومت میں رہنے کا جواز نہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

گیس سرکلر ڈیٹ: آئی ایم ایف سے منظوری طلب

حکومت نے گیس سیکٹر کا تقریباً 1500 ارب روپے سرکلر ڈیٹ تین سال میں ختم …