google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرنیکا فیصلہ - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرنیکا فیصلہ

وفاقی حکومت کا اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرنیکا فیصلہ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔

سرکاری کنکشنز پرہونیوالی اووربلنگ کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی  گئیں,جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا.

لیسکو کے مینجر ایس اینڈ آئی انور وٹو کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا,سرکاری کنکشنز کے بعد پرائیویٹ صارفین کے کنکشنز میں بھی اووربلنگ کی چیکنگ ہو گی،

ایف آئی اے کی ٹیمیں صارفین کے کنکشن کی چیکنگ کر کے ریڈنگ رپورٹ بنائیں گی۔

رپورٹ کی روشنی میں چارج ہونیوالے زائد یونٹس کا تخمینہ لگایا جائےگا،اووربلنگ کرنیوالے افسران و ملازمین کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …