پیر , اکتوبر 13 2025

سوشل میڈیا انفلوئنسر کی زندگی بہت فیک ہوتی ہے، مومنہ اقبال

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نظر آنے والی شخصیات کی زندگی بہت فیک ہوتی ہے، اس پر یقین نہیں کرنا چاہئے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو نظر آرہا ہے، اس پر آنکھیں بند کرکے یقین نہ کیا جائے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان سے چھٹی کے دن جلدی نہیں اٹھا جاتا اور وہ اپنی پرانی تصاویر پوسٹ کردیتی ہیں جبکہ لوگ اس کو تازہ سمجھتے ہیں۔

مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ لوگ جھوٹی زندگی پر یقین کرنے بجائے اپنی حقیقی زندگی کو انجوائے کریں اور اس پر توجہ دیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فہد مصطفیٰ کی مبینہ دوسری اہلیہ کی پروڈکشن ہاؤس پر گرفت؟ فوٹوگرافر عمر سعید کا دعویٰ

اداکار، میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ …