منگل , جنوری 27 2026

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج، اہم قانون سازی متوقع

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج جمعہ کو دن 11 بجے طلب کر لیا گیا ہے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بھی شرکت کرے گی۔ اجلاس میں اہم قانون سازی متوقع ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت یہ مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس سے قبل مشترکہ اجلاس میں مجوزہ قانون سازی پر مسلم لیگ (ن) اور اتحادی پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات تھے اور ایک صفحے پر نہیں تھے۔ تاہم وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سید نوید قمر، اعجاز جاکھرانی اور دیگر رہنماؤں کی مشاورت سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں شیری رحمان کے چیمبر میں مشاورت کی۔ پیپلز پارٹی کو دانش سکولز سمیت متعدد بلز پر تحفظات تھے جن پر حکومت نے بریفنگ دی اور تحفظات دور کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

حکومت نے پی پی کی تجویز کردہ ترامیم شامل کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ارکان اسمبلی بھی مجوزہ قوانین پر مشاورت کے لیے رانا ثناء اللہ سے ملاقات متوقع ہے۔

حکومت اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر تمام تحفظات دور کرنے کا عزم رکھتی ہے۔یہ اجلاس حالیہ سیاسی مشاورتوں کے بعد طلب کیا گیا ہے اور قانون سازی کے عمل میں اتحادیوں کے درمیان ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے