منگل , جنوری 27 2026

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات آج سے شروع

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات آج جمعہ 16 جنوری 2026 سے شروع ہو رہی ہیں۔

جنید صفدر کی دوسری شادی شانزے علی روحیل (شانزے شیخ) سے طے پائی ہے، جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مہندی کی تقریب آج رات جاتی امرا (شریف فارمز) میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں شریف فیملی، شیخ روحیل اصغر فیملی کے افراد اور قریبی عزیز و اقارب شرکت کریں گے۔

مہندی کے فنکشن میں مشہور گلوکار وہاب شاہ پرفارم کریں گے۔ تقریبات میں تقریباً 350 مہمانوں کی ضیافت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ شریف فیملی کے باورچی روایتی و دیسی پکوان تیار کریں گے، جن میں سوپ، چکن ڈمپورہ، دال گوشت، آلو گوشت، وائٹ رائس، باربی کیو، گاجر کا حلوہ اور دال کا حلوہ شامل ہیں۔

کل 17 جنوری کو جنید صفدر کی بارات لاہور کے لیک سٹی میں دوپہر ایک بجے روانہ ہوگی۔ بارات میں شریف فیملی کے افراد اور قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ بارات کی ضیافت کے لیے 400 مہمانوں کا انتظام کیا گیا ہے

۔شادی کی تقریبات کا اختتام 18 جنوری کو جاتی امرا فارمز میں ولیمہ کی تقریب سے ہوگا۔ ولیمہ میں 800 مہمانوں کو دعوت دی گئی ہے، جن میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی اور صوبائی وزراء، مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما اور دیگر معزز شخصیات شامل ہیں۔

یہ شادی پاکستان کی سیاسی اور سماجی حلقوں میں خاصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ شیخ روحیل اصغر نے گزشتہ ماہ شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ رشتہ جنید صفدر کی بہن ماہ نور صفدر اور شانزے کی دوستی کی وجہ سے طے پایا۔

شادی کی تیاریاں جاتی امرا میں زور شور سے جاری ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی اکتوبر 2023 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

نئی شادی کی خبروں اور دعوت ناموں کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملک بھر میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ خاندان کی جانب سے تقریبات کو سادہ مگر روایتی انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے