منگل , جنوری 27 2026

BingX کا Scuderia Ferrari HP کے ساتھ اشتراک

معروف کرپٹو ایکسچینج اور Web3-AI کمپنی BingX نے آج Scuderia Ferrari HP کے ساتھ ایک کثیر سالہ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ شراکت BingX کی موٹر اسپورٹس کے شعبے میں پہلی شمولیت ہے، جبکہ Scuderia Ferrari HP کے لیے کسی کرپٹو ایکسچینج برانڈ کے ساتھ یہ پہلی شراکت داری ہے۔ یہ تاریخی اتحاد دو عالمی برانڈز کو یکجا کرتا ہے جو کارکردگی اور جدت کی نئی سرحدیں قائم کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

Scuderia Ferrari HP کے ساتھ شراکت داری BingX کی عالمی توسیعی حکمتِ عملی میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ دنیا کی سب سے مشہور موٹر اسپورٹس ٹیموں میں سے ایک ہونے کے ناطے، Scuderia Ferrari HP درستگی، بلند حوصلگی اور مسلسل جدت کی علامت ہے ، وہی اقدار جو BingX کے وژن کی عکاسی کرتی ہیں، کیونکہ کمپنی اپنے پلیٹ فارم اور عالمی کمیونٹی کو مزید وسعت دے رہی ہے۔ یہ تعاون کرپٹو انڈسٹری میں BingX کی ایک نمایاں برانڈ حیثیت کو مزید مضبوط کرتا ہے اور عالمی معیار کی شراکت داریوں اور جدت کے لیے کمپنی کے طویل المدتی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

ڈینیئل لائی، چیف بزنس آفیسر، BingX نے کہا”یہ شراکت داری محض ایک سنگِ میل نہیں بلکہ ایک نیا معیار ہے۔ Scuderia Ferrari HP کے ساتھ شراکت BingX کے لیے ایک نیا بینچ مارک قائم کرتی ہے۔ فراری کی نظم و ضبط، درستگی اور مسلسل اعلیٰ معیار کی جستجو وہی اقدار ہیں جنہیں ہم ایک عالمی کرپٹو ایکسچینج کے طور پر اپناتے ہیں۔ یہ شراکت ہمیں دنیا بھر میں اپنے صارفین کے لیے بہتر مصنوعات، بہتر تجربات اور اعلیٰ خدمات فراہم کرنے کے لیے مزید بلند اہداف مقرر کرنے پر آمادہ کرتی ہے۔“

لورینزو جیورجیٹی، چیف ریسنگ ریونیو آفیسر، Scuderia Ferrari HP نے کہا”ہم BingX کو Scuderia Ferrari HP کے پہلے کرپٹو ایکسچینج پارٹنر کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ تعاون نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جو ہماری مستقبل پر مبنی سوچ سے ہم آہنگ ہیں۔ 2026 کے FIA ضوابط کے تحت موٹر اسپورٹس کے ایک نئے دور میں داخل ہوتے ہوئے، یہ شراکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ٹریک پر اور اس سے باہر جدید ترین جدت کو اپنانے کے لیے تیار ہیں، جبکہ درستگی اور اعلیٰ معیار کی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہیں۔ BingX کو کرپٹو ایکسچینج کے شعبے میں اپنے پہلے پارٹنر کے طور پر منتخب کر کے ہم اس شعبے کی تبدیلی لانے والی صلاحیت اور ڈیجیٹل تجربات کے ذریعے عالمی ناظرین سے جڑنے کے مواقع کو تسلیم کرتے ہیں۔“

آنے والے برسوں میں شائقین مختلف Scuderia Ferrari HP ایونٹس، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، عالمی مواد اور خصوصی تجربات کے ذریعے BingX کے ساتھ جُڑ سکیں گے۔ یہ کثیر سالہ شراکت داری BingX کے لیے عالمی سطح پر ایک نئے دور کی بنیاد رکھتی ہے — جو انقلابی شراکت داریوں، عالمی معیار کی برانڈ ہم آہنگی اور انڈسٹری کے مستقبل کی تشکیل کے عزم پر مبنی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے