منگل , جنوری 27 2026

117 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں 117 ارب روپے سے زائد مالیت کے کلیدی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں صحت سہولت پروگرام کی مدت میں توسیع کی منظوری دی گئی، جو اب 23 جولائی 2026 تک جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ توانائی، بنیادی ڈھانچے اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں سے متعلق مختلف اہم منصوبوں کو بھی سبز روشنی دی گئی، جو ملک کی معاشی ترقی اور عوامی سہولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے واضح ہدایات جاری کیں کہ تمام منظور شدہ منصوبوں میں موثر منصوبہ بندی، بروقت تکمیل اور پائیداری کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ منصوبوں کا عملدرآمد شفاف اور معیاری طریقے سے کیا جائے تاکہ قومی وسائل کا بہترین استعمال ممکن ہو سکے۔

یہ فیصلے ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے اور عوام کو بہتر صحت، انفراسٹرکچر اور توانائی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم ہیں۔

ایکنک اجلاس میں وفاقی سیکریٹریز، متعلقہ وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے