
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی ٹیموں کے اضافے کے ساتھ سیالکوٹ کی فرنچائز نے ریکارڈ رقم میں خریدی گئی ہے۔
OZ گروپ نے گزشتہ ہفتے 1.85 ارب روپے کی بلند ترین بولی لگا کر سیالکوٹ کی فرنچائز حاصل کی، جو پی ایس ایل 11 میں آٹھویں ٹیم کے طور پر شامل ہو گی۔ یہ لیگ 23 مارچ سے شروع ہو گی۔
OZ گروپ کے سی ای او حمزه مجید نے سوشل میڈیا پر براہ راست فینز سے رابطہ کرتے ہوئے ٹیم کے نام کی تجاویز طلب کیں، جس پر سینکڑوں فینز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سب سے زیادہ مقبول نام ‘سیالکوٹ سٹالینز’ سامنے آیا، جو شہر کی سابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حوالہ ہے جس نے مسلسل پانچ قومی ٹائٹل جیتے تھے اور سیالکوٹ کے کرکٹ کے سنہری دور کی علامت ہے۔
دوسرا مقبول تجویز ‘شاہینز’ ہے، جو علامہ اقبال کی شاعری میں استعمال ہونے والے شاہین (باز) کی علامت سے متاثر ہے اور نوجوانوں میں جوش و جذبہ پیدا کرنے والا نام سمجھا جاتا ہے۔
OZ گروپ کے چیئرمین حمزه مجید نے بھی اشارہ دیا ہے کہ ‘سیالکوٹ شاہینز’ ایک ممکنہ آپشن ہو سکتا ہے، کیونکہ اقبال کی شاعری میں شاہین کی علامت نوجوانوں کے لیے خصوصی پیغام رکھتی ہے۔
فینز کی دیگر تجاویز میں ‘سینٹس’، ‘سکندر’ اور ‘جائنٹس’ شامل ہیں، جو سیالکوٹ کی گہری کرکٹ جڑوں، تاریخی فتوحات اور شہر کی طاقت و برتری کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ نام پنجاب کی دیگر ٹیموں جیسے لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے ساتھ شدید مقابلے اور دلچسپ ریولریز کا باعث بن سکتے ہیں۔
ماہرین اور فینز کا خیال ہے کہ ٹیم کا نام سیالکوٹ کی کرکٹ تاریخ سے جڑا ہو تو فین بیس فوری طور پر مضبوط ہو جائے گی۔ OZ گروپ اب فینز کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی نام کا فیصلہ کرے گی، جو پی ایس ایل کی نئی ٹیم کے لیے ایک پرجوش آغاز ثابت ہو گا۔
UrduLead UrduLead