منگل , جنوری 27 2026

پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی آج نیلامی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی فرنچائزز کی نیلامی آج شام جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔

تقریب ٹھیک شام 4 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگی اور اسے اوپن آکشن کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نیلامی کا عمل دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔

سب سے پہلے ریزرو پرائس کا اعلان کیا جائے گا، جس کے بعد ریئل ٹائم میں بولیاں لگائی جائیں گی۔ سب سے زیادہ بولی لگانے والا فریق نہ صرف فرنچائز حاصل کرے گا بلکہ ممکنہ شہروں میں سے پہلے انتخاب کا حق بھی رکھے گا۔

کامیاب بولی دہندہ کو فرنچائز کے حقوق 10 سال کے لیے دیے جائیں گے جو 2035 تک مؤثر رہیں گے۔ممکنہ شہروں کی فہرست میں فیصل آباد، گلگت، حیدرآباد، مظفرآباد، راولپنڈی اور سیالکوٹ شامل ہیں۔ اگر کوئی خریدار اس فہرست سے ہٹ کر کسی شہر کا انتخاب کرتا ہے تو اسے اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہر نئی فرنچائز سے ایک مرتبہ کی فیس کے طور پر 10 لاکھ امریکی ڈالر وصول کرے گا۔دو نئی ٹیموں کے لیے 10 کمپنیوں کے درمیان مقابلہ ذرائع سے سامنے آنے والی فہرست کے مطابق پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے حصول کے لیے 10 کمپنیاں بولی لگائیں گی۔

ان میں ایم نیکسٹ، ڈہرکی شوگر ملز، ایف کے ایس، پرزم ڈیولپرز، انوریکس سولر، جاز، آئی ٹو سی، ولی ٹیکنالوجیز، ویگو ٹیل اور اوزی ڈویلپرز شامل ہیں

نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد پی ایس ایل سیزن 11 میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہو جائے گی۔ پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ 2026 سے ہوگا جبکہ فائنل 3 مئی 2026 کو کھیلا جائے گا۔

نیلامی تقریب کے اختتام پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان خصوصی پرفارمنس پیش کریں گے۔ اسی تقریب میں پاکستان شاہینز اور ہانگ کانگ سپر سکسز کی فاتح ٹیموں کو بھی انعامات سے نوازا جائے گا۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ نئی ٹیموں کی شمولیت سے لیگ مزید دلچسپ اور مسابقتی ہو جائے گی اور کرکٹ کے نئے شہروں کو بھی قومی سطح پر نمائندگی ملے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے