
پاکستان آرمی کے رنر اسرار خٹک نے کراچی میراتھون 2026 کے فل میراتھن (42.2 کلومیٹر) کیٹیگری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔
انہوں نے یہ مشکل فاصلہ صرف 2 گھنٹے، 29 منٹ اور 58 سیکنڈ میں طے کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
پشاور سے تعلق رکھنے والے اسرار خٹک گزشتہ سال بھی کراچی میراتھون کے چیمپئن رہے تھے، اور اس بار بھی انہوں نے اپنی برتری برقرار رکھی۔
دوسرے نمبر پر بہاولپور کے محمد ریاض رہے، جنہوں نے فاصلہ 2 گھنٹے 32 منٹ کے قریب مکمل کیا۔یہ ورلڈ ایتھلیٹکس سے منظور شدہ ایونٹ کراچی کے ساحلی علاقے سی ویو پر منعقد ہوا، جس میں ہزاروں رنرز نے شرکت کی۔
اسرار خٹک کی یہ مسلسل شاندار پرفارمنس پاکستان کی رننگ کمیونٹی کے لیے باعثِ فخر ہے۔
UrduLead UrduLead