منگل , جنوری 27 2026

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم سری لنکا روانہ

پاکستان قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آج سے سری لنکا روانہ ہونا شروع ہو گئی۔

سلمان علی آغا کی کپتانی میں یہ سیریز آئندہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی اہم تیاری کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق آل راؤنڈرز فہیم اشرف، محمد سلمان مرزا اور محمد وسیم جونیئر آج سری لنکا روانہ ہو رہے ہیں، جبکہ اسکواڈ کے باقی اراکین کل لاہور سے کولمبو کے لیے پرواز کریں گے۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کرنے والے کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں اور وہ بھی ٹیم کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کرسمس اور نیو ایئر کی چھٹیوں کے بعد براہ راست سری لنکا پہنچے گا۔

آل راؤنڈر شاداب خان، جو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، آسٹریلیا سے براہ راست سری لنکا پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان سیریز کے بعد دوبارہ بی بی ایل کے لیے سڈنی تھنڈرز کو دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز ڈمبولا میں 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ یہ سیریز پاکستان کے لیے سری لنکن کنڈیشنز میں خود کو آزمانے کا بہترین موقع فراہم کرے گی، کیونکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے تمام میچز بھی سری لنکا میں ہی ہوں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے