بدھ , جولائی 29 2026

’کراچی میراتھون‘ اسرار خٹک نے جیت لی

پاکستان کی سب سے بڑی ’کراچی میراتھون‘ پشاور کے اسرار خٹک نے جیت لی۔

اسرار خٹک نے فل میراتھون کا فاصلہ 2 گھنٹے 29 منٹ 58 سیکنڈز میں طے کیا۔ 

فل میراتھون میں بہاولپور کے محمد ریاض دوسرے نمبر پر رہے۔

ہاف میراتھون میں ساہیوال کے محمد اختر نے میدان مار لیا، انہوں نے فاصلہ ایک گھنٹہ 12 منٹ 8 سیکنڈز میں طے کیا۔ 

ہاف میراتھون میں سیالکوٹ کے محمد قاسم نے دوسری اور اٹک کے محمد عثمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ہاف میراتھون کی گرلز کیٹیگری میں گلگت کی ممتاز نعمت فاتح رہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

IPPs کو 7,275 ارب روپے کی کیپیسٹی ادائیگیاں

سینیٹ کمیٹی میں نیپرا نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ساڑھے پانچ برس کے دوران آئی …