بدھ , جنوری 28 2026

پہاڑی علاقوں میں شدید سردی

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا خدشہ ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر اضلاع میں دھند چھائی رہی جس سے روزمرہ زندگی متاثر ہوئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 11، قلات منفی 6، اسکردو منفی 5، گوپس اور استور منفی 4، کالام، پاراچنار اور سمنگلی منفی 3، جبکہ دیر اور مالم جبہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے