منگل , جنوری 27 2026

شدید دھند، معمولات زندگی متاثر، متعدد موٹرویز بند

پنجاب کے مختلف شہروں اور میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس سے روزمرہ زندگی شدید متاثر ہوئی اور ٹریفک کی روانی بری طرح رک گئی۔

موٹروے پولیس نے حفاظتی اقدامات کے طور پر کئی موٹرویز کے سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کر دیے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم-2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم-3 درخانہ سے فیض پور تک، ایم-4 شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں تک اور ایم-11 لاہور مین ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک بند کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ملتان-سکھر موٹروے ایم-5 پر بھی ٹریفک معطل ہے۔دھند کے باعث قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ صفر سے چند میٹر تک محدود ہو گئی، جس سے ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور حادثات کا خطرہ بڑھ گیا۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں، تیز رفتاری سے اجتناب کریں اور آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔ محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اگلے تین دنوں کے دوران جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند برقرار رہنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا یہ سلسلہ چند روز تک جاری رہ سکتا ہے، جس سے نقل و حمل مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس حاصل کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے