بدھ , جنوری 28 2026

پاکستان انڈر 19 کا فائنل کے لیے کوالیفائی

زمبابوے میں جاری تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز میں پاکستان انڈر 19 نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت افغانستان انڈر 19 کو 133 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے۔

اوپنر سمیر منہاس نے 49 گیندوں پر 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ عثمان خان نے 43، علی حسن بلوچ نے 39 اور دیگر کھلاڑیوں نے مفید رنز جوڑے۔

افغانستان کی طرف سے سلام خان اور زیت اللہ شاہین نے 2،2 جبکہ دیگر بولرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 30.2 اوورز میں صرف 105 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

محبوب خان 29 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے مگر کوئی بھی بیٹر مزاحمت نہ کر سکا۔

پاکستان کی طرف سے فاسٹ بولر عمر زیب نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 7.2 اوورز میں 31 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، جو میچ کی بہترین کارکردگی تھی۔ احمد حسین اور مومن قمر نے 2،2 وکٹیں لیں۔

اس جیت کے ساتھ پاکستان انڈر 19 نے سیریز میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جہاں ان کا مقابلہ میزبان زمبابوے انڈر 19 سے ہوگا۔

افغانستان سیریز سے باہر ہو گیا۔سیریز کا آخری لیگ میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 4 جنوری کو کھیلا جائے گا، جبکہ گرینڈ فائنل 6 جنوری کو ہوگا۔

یہ سیریز آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کا حصہ ہے جو زمبابوے اور نمیبیا میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے