بدھ , جون 17 2026

عمران خان کی سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی منظوری

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی۔

اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا سے جنرل نشستوں کیلئے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی اور عرفان سلیم، خرم ذیشان اور اظہر مشوانی امیدوار ہوں گے، اعظم سواتی اور ارشاد حسین ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے۔

خواتین کی نشستوں پر عائشہ بانو اور روبینہ ناز امیدوارہوں گی، پنجاب سے حامد خان اور زلفی بخاری جنرل نشست پر امیدوار ہوں گے۔

اسی طرح پنجاب میں ٹیکنو کریٹ کی نشست پر یاسمین راشد امیدوار ہوں گی، پنجاب سے خواتین کی نشست پر صنم جاوید امیدوار ہوں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آم کا اچار: ذائقے کے ساتھ فوائد اور نقصانات بھی

گرمیوں کے موسم میں آم کا اچار پاکستانی دسترخوان کا ایک لازمی حصہ سمجھا جاتا …