google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 خوشی کپور کی عامر خان اور سیف علی خان کے بیٹے کیساتھ پروجیکٹس - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

خوشی کپور کی عامر خان اور سیف علی خان کے بیٹے کیساتھ پروجیکٹس

بھارتی لیجنڈری، آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی، اداکارہ خوشی کپور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان کے ساتھ جَلد ہی فلم میں رومانس لڑاتی نظر آئیں گی۔

یاد رہے کہ خوشی کپور نیٹ فلکس شو ’آرچی‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کر چکی ہیں جبکہ عامر خان کے بیٹے جنید خان کی یہ ڈیبیو فلم ہو گی۔

 یہ نئی فلمی جوڑی جنوبی فلم کے ریمیک میں ایک ساتھ کام کریں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوشی کپور اور جنید خان کامیاب تامل فلم ’لَو ٹوڈے‘ کے ریمیک میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

ماضی کی اس سپر ہٹ فلم میں پردیپ رنگناتھن اور ایوانا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

اس نئی جوڑی سے متعلق بھارتی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچی ہوئی ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق خوشی کپور جَلد ہی معروف اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم خان کے ساتھ بھی دیکھی جا سکیں گی۔

خوشی اور ابراہیم علی خان کی فلم ’نادانیاں‘ کی ہدایتکاری کرن جوہر دیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …