بدھ , اکتوبر 15 2025

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول فائنل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول فائنل کردیا۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے اگلے ماہ پاکستان آئے گی۔

ذرائع کے مطابق کیوی ٹیم 14 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گی، پانچ میچز پر مشتمل سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں 18 سے27 اپریل کے درمیان ہوں گے۔

سیریز کے ابتدائی تین میچ 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی میں ہوں گے، لاہور میں 25 اور 27 اپریل کو میچز کھیلے جائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

خیبر پختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا مرحلہ، 4 امیدوار میدان میں

سہیل آفریدی، ارباب زرک، سردار جہان اور مولانا لطف الرحمٰن امیدوار، حتمی فہرست آج جاری …