google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان رینجرزکا پنجاب میں اسمگلنگ کے خلاف آپریشن - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پاکستان رینجرزکا پنجاب میں اسمگلنگ کے خلاف آپریشن

رواں برس پاکستان رینجرز کے دوران بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے ذریعے اسمگلنگ کے ناسور کی بیخ کنی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

سال 2024 میں اب تک کےاعدادو شمار کےمطابق پاکستانی سرحدی علاقوں کی نگرانی کے دوران پنجاب رینجرز نے اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا۔

پاکستان رینجرز نے 5 کروڑ 79 لاکھ روپے مالیت کی 41.382 کلوگرام ہیروئین برآمد کر کے  جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی 

پاکستان رینجرز (پنجاب) نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ افغانستان اور ایران سے اسمگل شدہ سامان صوبہ پنجاب بھیجنے کی کوششیں ناکام بنائی

پاکستان رینجرز پنجاب نے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اشیاء خورد و نوش ، گھریلو استعمال کے برقی آلات، کپڑا، ٹائر،  آٹو پارٹس، ڈیزل، منشیات سمیت مجموعی طور پر 25 کروڑ 51 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان برآمد کر کے قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز کے حوالے کیا

پاکستان رینجرز (پنجاب) مستقبل میں بھی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے

About Aftab Ahmed

Check Also

گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع

گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا، سیاحوں کی سہولیات …