google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ویرات کوہلی کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ویرات کوہلی کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار بیٹر ویرات کوہلی کی رواں سال ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

دی ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کی زیرقیادت بھارتی سلیکشن پینل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ویرات کوہلی کو ٹیم میں لینے کا خواہاں نہیں ہے کیونکہ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کا خیال ہے کہ سٹار بیٹر مختصر ترین فارمیٹ میں ٹیم کی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بی سی سی آئی نے میگا ایونٹ میں ویرات کوہلی کی شرکت کا فیصلہ چیف سلیکٹر اجیت اگرکر پر چھوڑ دیا ہے۔

ہندوستان کے 2013 سے آئی سی سی ٹرافی نہ جیتنے کے بعد سلیکٹرز آئندہ آئی سی سی ایونٹ کے لیے کچھ بڑے اور جرات مندانہ فیصلوں کیلئے تیار ہیں۔

سابق ہندوستانی کپتان نے ایک سال سے زائد عرصے کی غیر حاضری کے بعد اس سال جنوری میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی کی تھی۔

خیال رہے کہ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے روہت شرما کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق پہلے ہی کر دی ہے تاہم، ویرات کوہلی کی شرکت کی تصدیق تاحال نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے عارضی سکواڈ کو مئی کے پہلے ہفتے میں آئی سی سی کو بھیجنا ہے۔

ایونٹ کے گروپ اے میں بھارت کے ساتھ پاکستان، آئرلینڈ، امریکا اور کینیڈا ٹیمیں شامل ہیں جبکہ بھارتی ٹیم 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …