google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے شیڈول کا ٹکراؤ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے شیڈول کا ٹکراؤ

اگلے سال پاکستان سپر لیگ اور بھارت کی انڈین پریمیئر لیگ کے شیڈول کے ٹکراؤ کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 10 کے شیڈول کے لیے3 ونڈوز پر غور کر رہا ہے اور اس حوالے سے سب سے موزوں ونڈو اپریل اور مئی 2025ء کی نظر آ رہی ہے

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل میچز کی ونڈو نہیں جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل فروری میں 3 ہفتے کی ونڈو نکالنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو فروری 2025ء میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا سے سہ فریقی سیریز کی میزبانی کرنی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 کی ونڈو پر مزید مشاورت اگلی پی ایس ایل کونسل میٹنگ میں ہوگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ٹی 20 اسکواڈ کو نیا خون فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی …