google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی ایم ایف وفد آج رات پاکستان پہنچے گا - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

آئی ایم ایف وفد آج رات پاکستان پہنچے گا

آئی ایم ایف جائزہ مشن اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت اگلی قسط جاری کرنے سے متعلق مذاکرات کرنے کے لیے آئی ایم ایف وفد آج رات پاکستان پہنچے گا۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت وزارت خزانہ میں اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات 14 سے 18 مارچ تک ہوں گے، مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہو گا۔

آئی ایم ایف جائزہ مشن کے دورے کے دوران نئے قرض پروگرام کے بارے میں بات چیت بھی متوقع ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پرانے پاور پلانٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ کل اسلام آباد میں ہوگا

سرکاری ملکیت میں موجود پرانے اور غیر فعال پاور پلانٹس کی نیلامی کے دوسرے مرحلے …