منگل , اکتوبر 14 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بیٹنگ

پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بیٹنگ کررہی ہے ،

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔

میزبان ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ، فہیم اشرف اور اسپنر سفیان مقیم کو آرام دیا گیا ہے جب کہ فاسٹ باؤلر حسن علی، اسپنر محمد نواز اور ابرار احمد فائنل الیون میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

پاکستان کی پلینگ الیون

قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے، ٹیم میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، نائب کپتان سلمان علی آغا شامل ہیں، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور ابرار احمد بھی دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے حسن نواز اور حسین طلعت کی شاندار بلے بازی کی بدولت میزبان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم نے 280 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …