منگل , اکتوبر 14 2025

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا مقابلہ آج ہوگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا دوسرا مقابلہ آج ویسٹ انڈیز کے شہرتروبا میں ہوگا۔

قومی ٹیم  پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیزکو5 وکٹوں سے شکست دے کرسیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل کرچکی ہے اور آج کی فتح سے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔

تینوں میچز تروبا کے جدید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ہیں پاکستانی ٹیم کی قیادت آغا سلمان کو سونپی گئی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی قیادت تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر شائے ہوپ کر رہے ہیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، شائقین کوایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سینیٹر انوشہ رحمان پنجاب کی سینئر ایڈوائزر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر …