منگل , اکتوبر 14 2025

فرنچ فرائز کا زیادہ استعمال ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے

حالیہ تحقیق میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فرنچ فرائز کا زیادہ استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے، جب کہ اُبلے یا بیک آلو صحت کے لیے کم نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔

طبی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آلو کھانے سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ اُس وقت بڑھ جاتا ہے، جب انہیں فرنچ فرائز کی صورت میں کھایا جائے، لیکن اگر آلو کو اُبال کر، بیک کر کے یا میش کر کے کھایا جائے تو ایسا کوئی خاص نقصان نہیں ہوتا۔

تحقیق میں 30 سال سے زائد عرصے تک 2 لاکھ سے زیادہ افراد کی خوراک اور صحت کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ہفتے میں 3 مرتبہ فرنچ فرائز کھانے سے ذیابیطس کا خطرہ 20 فیصد بڑھ سکتا ہے، جب کہ اُبلا ہوا، بیک یا میش آلو کھانے سے شوگر کا خطرہ نہیں بڑھتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مسئلہ صرف آلو میں نہیں بلکہ اس بات میں ہے کہ آلو کو کیسے تیار کیا گیا ہے، فرنچ فرائز کو عام طور پر زیادہ تیل میں تلا جاتا ہے، جس سے یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہو جاتے ہیں۔

تحقیق سے یہ بھی پتا چلا کہ اگر فرنچ فرائز کے بدلے مکمل اناج یا صحت مند غذا کھائی جائے تو ذیابیطس سے بچاؤ ممکن ہے۔

ماہرین نے کہا کہ اگر ہم روزمرہ کی خوراک میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کریں، جیسے فرنچ فرائز کم کھانا اور مکمل اناج استعمال کرنا تو ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچا جا سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام آلو یا تمام کاربوہائیڈریٹس ایک جیسے نہیں ہوتے، اس لیے خوراک کے اصول بناتے وقت اس فرق کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کھل گئے، رابطہ سڑکیں بحال

چار روز بعد راولپنڈی میں معمولاتِ زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں، جہاں تعلیمی …