پیر , اکتوبر 13 2025

پنجاب میں روایتی بورڈ امتحان کی بجائے اسیسمنٹ ٹیسٹ کا نفاذ

محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے کہا ہے کہ روایتی بورڈ امتحان کی بجائے بچوں کا اسیسمنٹ ٹیسٹ لیا جائے گا۔

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ اسیسمنٹ ٹیسٹ سے نویں اور دسویں جماعت کے نتائج میں بہتری آئے گی، اسیسمنٹ ٹیسٹ کا مقصد بچوں میں چھوٹی جماعت سے تعلیمی صلاحتیوں کو بڑھانا ہے۔

محکمہ اسکولز ایجوکیشن کے مطابق آٹھویں جماعت کا اسیسمنٹ ٹیسٹ پیکٹا کے ماتحت منعقد کروایا جائے گا، پیکٹا کی جانب سے امتحان کا طریقہ کار آئندہ 20 روز میں واضح کر دیا جائے گا، پہلے مرحلہ میں اسیسمنٹ ٹیسٹ صرف سرکاری اسکولوں میں منعقد کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز کیلئے بورڈ امتحان آپشنل رکھا جائے گا، بورڈ امتحان آئندہ سال فروری یا مارچ میں لیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب پر سیاسی ہلچل

خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کر لیا گیا …