منگل , اکتوبر 14 2025

ایس این جی پی ایل شدید مالی بحران سے دوچار

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے انکشاف کیا ہے کہ پاور سیکٹر کے ذمے 76.523 ارب روپے کے واجبات غیر معمولی طور پر بڑھنے کے باعث کمپنی شدید مالی بحران سے دوچار ہے۔

کمپنی کے مطابق، 76.523 ارب روپے میں سے گڈو پاور پر 29.958 ارب روپے، نندی پور پر 16.615 ارب روپے، ٹی پی ایس مظفرگڑھ پر 1.385 ارب روپے، جی ٹی پی ایس فیصل آباد پر 1.840 ارب روپے، جی ٹی پی ایس شاہدرہ پر 21 کروڑ 40 لاکھ روپے، ایس پی ایس فیصل آباد پر 8 کروڑ 60 لاکھ روپے، این جی پی ایس ملتان پر 5 کروڑ 60 لاکھ روپے، کرائے کے بجلی گھر بھکی پر 11 کروڑ 60 لاکھ روپے اور کرائے کے بجلی گھر شرقپور پر 16 کروڑ 10 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

یہ تمام واجبات ملا کر واپڈا کے بجلی گھروں پر کل 50.431 ارب روپے بنتے ہیں، جن میں 18.119 ارب روپے متنازعہ گیس چارجز، 54 کروڑ 20 لاکھ روپے گیس چارجز، اور 31.462 ارب روپے گیس چارجز پر لیٹ پیمنٹ سرچارج (LPS) شامل ہیں۔

نجی پاور پلانٹس میں کیپکو کے ذمے 2.253 ارب روپے، اینگرو انرجی پر 42 کروڑ 40 لاکھ روپے، لبرٹی پاور پر 16.397 ارب روپے، اورینٹ پاور پر 1.441 ارب روپے، ایف کے پی سی ایل پر 90 کروڑ روپے، سفائر پاور پر 40 کروڑ 90 لاکھ روپے، سیف پاور پر 31 کروڑ 30 لاکھ روپے، ڈیوِس انرجن پر 8 کروڑ 80 لاکھ روپے اور ایم/ایس ہلمور پاور پر بھی 8 کروڑ 80 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

ایس این جی پی ایل کے مطابق، کیو اے ٹی پی ایل پر 3.441 ارب روپے، این پی پی ایم سی (بلوکی) پر 6 کروڑ 90 لاکھ روپے اور این پی پی ایم سی ایل (ایچ بی ایس) پر 26 کروڑ 90 لاکھ روپے کے واجبات ہیں، یوں سرکاری ملکیتی بجلی گھروں پر کل 3.779 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر (واپڈا، آئی پی پیز اور جی پی پیز) کے ذمے 76.523 ارب روپے کے یہ واجبات سی پی پی اے-جی کی جانب سے فنڈز کی محدود فراہمی کے نتیجے میں جمع ہوئے ہیں۔ ان میں سے 27 کروڑ 70 لاکھ روپے منقطع شدہ واپڈا کے کرائے کے بجلی گھروں (بھیکی اور شرقپور) اور 8 کروڑ 80 لاکھ روپے منقطع شدہ آئی پی پی، ڈیوِس انرجن پر واجب الادا ہیں۔

کمپنی نے مسئلے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سی پی پی اے-جی سے درخواست کی ہے کہ واپڈا، آئی پی پیز اور جی پی پیز کو جلد فنڈز جاری کیے جائیں تاکہ وہ ایس این جی پی ایل کو واجبات ادا کر سکیں اور کمپنی اپنے گیس فراہم کنندگان سے کیے گئے وعدے پورے کر سکے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …