بدھ , اکتوبر 15 2025

100 انڈیکس کا ایک لاکھ 43 ہزار کی حد عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کے باعث کاروباری ہفتے کے دوسرے روز نئی تاریخ رقم ہوگئی، 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 43 ہزار کی حد عبور کرلی۔ 

بازار حصص میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔

100 انڈیکس میں 961 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار 13پوائنٹس کی بلندی پر پہنچ گیا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، سیمنٹ، فرٹیلائزر اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز) مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی تھیں جب کہ ایس این جی پی ایل، وافی، انڈو، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل جیسے بڑے شیئرز بھی مثبت زون میں دکھائی دیے۔

یاد رہے کہ پیر کو اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔ مضبوط کارپوریٹ پیش رفت، اہم شعبوں میں بہتر مالی نتائج کی توقعات اور سرمایہ کاروں کے مسلسل اعتماد نے تیزی کے رجحان کو فروغ دیا۔

گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1,017 پوائنٹس یا 0.72 فیصد اضافے سے 142,052.65 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر ایشیائی مارکیٹوں میں منگل کو مسلسل دوسرے روز بھی شیئرز میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ امریکی ڈالر نے اپنی زیادہ تر کمی برقرار رکھی، کیونکہ سرمایہ کاروں نے فیڈرل ریزرو کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت کو سہارا دینے کے امکانات پر اپنی توقعات بڑھا دیں۔

پیر کو امریکی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی جس کی وجہ عمومی طور پر مثبت آمدنی رپورٹس اور جمعہ کو جاری ہونے والے مایوس کن روزگار کے اعداد و شمار کے بعد ستمبر میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقعات میں اضافہ تھا۔

مقابلے روپے کی قدر میں بہتری

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے ۔

صبح 10 بجے ڈالر کے مقابلے روپیہ 0.12 فیصد یا 33 پیسے کی بہتری سے 282.33 کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ پیر کو ڈالر کے مقابلے روپیہ 282.66 پر بند ہوا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب بورڈز نے 11ویں جماعت کے نتائج 2025 کا اعلان کر دیا

5 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات نے امتحان دیا پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز …