بدھ , اکتوبر 15 2025

بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کی اجازت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ  نےبحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز نیلامی روکنے کی درخواستیں مسترد کردیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نےنیب کوبحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز نیلام کرنےکی اجازت دے دی، چیف جسٹس سرفراز ڈوگرکی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے مختصر فیصلہ جاری کر دیا۔

گزشتہ روز بحریہ ٹاؤن کےوکیل فاروق ایچ نائیک نےمؤقف اپنایاکہ نیلامی کا اشتہار غیرقانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔زین ملک نے نیب کےساتھ پلی بارگین کی تھی اوربحریہ ٹاؤن کی جائیدادیں بطورضمانت رکھی گئیں تھیں۔ فاروق ایچ نائیک کےمطابق پلی بارگین منسوخ کرنےکی نیب کی کارروائی ابھی زیرالتوا ہےاورقسطیں نہ دینے پر نیب نے پلی بارگین ختم کرنے کا نوٹس دیا جو قانونی نہیں۔

انہوں نےعدالت کو بتایا کہ بحریہ ٹاؤن کوئی ملزم نہیں اس لیےاس کی جائیداد نیلام کرنا نیب کے دائرہ اختیار سےباہر ہےدوسری جانب نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نےمؤقف اختیار کیا کہ جب اصل ملزم اشتہاری ہو تو ضامن کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ بحریہ ٹاؤن کی درخواست قابلِ سماعت ہی نہیں۔

بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی

نیب نے ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے 7 اگست کی تاریخ مقرر کر دی ، ملک ریاض پراپرٹیز کی نیلامی 7 اگست کو نیب آفس،جی 6ون اسلام آباد میں ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس Il پلاٹ نمبر 7-D پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن، فیز II،راولپنڈی  شامل ہے جبکہ نیلامی میں پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن، فیز II، راولپنڈی پر بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس بھی شامل ہے ۔

روبیش مارکی اینڈلان، بحریہ گارڈن سٹی اوربحریہ ٹاؤن،اسلام آباد بھی نیلام ہوں گی، پلاٹ نمبر 984-براڈ-اے بحریہ ٹاؤن، فیز-1V، راولپنڈی پرایرینا سینما کو بھی نیلام کیا جائےگا، بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل اکیڈمی،اسٹریٹ جیسمین اورسلوراوکس روڈصفرولازI،بحریہ ٹاؤن راولپنڈی بھی نیلام ہوں گی۔

پلاٹ نمبر27 پر سفاری کلب، فیزسفاری ولاز، بحریہ ٹاؤن،راولپنڈی کو بھی نیلام کیا جائےگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …