جمعرات , اکتوبر 16 2025

پاکستان کے لیے معاشی شرح نمو اور مہنگائی کے تخمینوں میں تبدیلی نہیں

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے رواں مالی سال معاشی شرح نمو اور مہنگائی کے تخمینوں میں تبدیلی نہیں کی، اے ڈی بی نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ 3 فیصد جبکہ مہنگائی کا تخمینہ 5.8 فیصد پر پربرقرار رکھا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں پاکستان کے لیے رواں مالی سال معاشی شرح نمو، مہنگائی کے تخمینوں میں تبدیلی نہیں کی گئی۔

اے ڈی بی نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ 3 فیصد برقرار رکھا جبکہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا ہے۔

اے ڈ ی بی نے رواں مالی سال کے لیے اوسط مہنگائی کا تخمینہ 5.8 فیصد پر برقرار رکھا ہے جبکہ وفاقی حکومت نےرواں مالی سال کےلیے اوسط مہنگائی کا ہدف 7.5 فیصد رکھا ہے۔

اس سےقبل ایشیائی ترقیاتی بینک نےاپریل2025 میں آؤٹ لک رپورٹ جاری کی تھی رپورٹ میں رواں مالی سال کے لیے بھی پاکستان کی معاشی شرح نمو اور مہنگائی کے تخمینے دیے گئے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی

حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اکتوبر 2025 سے کمی کا اعلان …