ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

ADB پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز قرض دیگا

وزارتِ خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز قرض دے گا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق رقم ماحولیاتی اور قدرتی آفات سے تحفظ کے پروگرام پر خرچ کی جائے گی۔

اے ڈی بی کے صدر ماساتسو گواساکاوا نے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے واشنگٹن میں ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی فراہمی کا عندیہ دیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کا بورڈ 29 اکتوبر کو نئے قرض کی منظوری پر غور کرے گا۔

وزیرِ خزانہ نے پالیسی بیسڈ لون کی منظوری کے لیے اے ڈی بی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت میں اے ڈی بی کی شراکت کو سراہا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق وزیرِ خزانہ نے اے ڈی بی کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی جلد تکمیل کی امید ظاہر کی۔

فریقین نے ملکی محصولات میں اضافے اور علاقائی تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

وزیرِ خزانہ نے اسلام آباد میں اے ڈی بی کے نئے دفتر کے آغاز کا خیرمقدم بھی کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرول ڈیزل قیمت اضافہ کے بعد پاکستان میں پیٹرول پمپ پر نرخوں کا بورڈ

پیٹرول ڈیزل قیمت میں اضافہ: مسلسل پانچویں روز نرخ بڑھا دیے گئے

حکومتِ پاکستان کی وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول …