google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے فل کورٹ میٹنگ بلانے کا امکان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے فل کورٹ میٹنگ بلانے کا امکان

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے فل کورٹ میٹنگ بلائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں فل کورٹ میٹنگ 28 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

ججز کے درمیان فل کورٹ میٹنگ حلف برداری تقریب کے فوراً بعد بلائے جانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

صدرِ مملکت آصف زرداری نے ایوانِ صدر میں ان سے حلف لیا۔

تقریبِ حلف برداری میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے موجودہ اور سابق ججز نے بھی شرکت کی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی تقریب میں شریک تھے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کا چیمبر سنبھال لیا

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کا چیمبر سنبھال لیا ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو سپریم کورٹ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ سلیم نے چیف جسٹس کو گلدستہ پیش کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …