
گزشتہ روز اسلام آباد کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی —ڈی ایچ اے — کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے کار سوار باپ اور بیٹی کوتاحال تلاش نہیں کیا جاسکا۔
اس حوالے سے ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، دریائے سواں میں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔
واقعے کے مقام پر بھی ریسکیو ٹیمیں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کو تلاش کر رہی ہیں۔
سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوسرے روز 3 ٹیمیں بناکرمختلف مقامات پرتلاش کی جائے گی،پہلی ٹیم جائے وقوعہ سے پانی کے بہائو کے ساتھ سواں پل جی ٹی روڈ تک سرچ کررہی یے،دوسری ٹیم سواں پل سے پانی کے بہا کے مخالف سمت اپ سٹریم سرچ آپریشن کررہی ہے۔
تیسری ٹیم سواں پل سیڈان سٹریم گورکھپورکی جانب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے،نالے کے تمام اطراف آپریشن کے دوران ممکنہ شواہد یا لاپتہ افراد تک رسائی کی کوششیں کی جارہی ہے،امدادی ٹیموں نے گزشتہ شب اندھیرے کے باعث باپ اور بیٹی کی تلاش کا آپریشن روکا دیا تھا۔
گزشتہ رات اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن محدود کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل نجی ہائوسنگ سوسائٹی –ڈی ایچ اے –میں ایک گاڑی میں باپ اور اسکی بیٹی برساتی نالہ میں بہہ گئے تھے ، اسی طرح سوموار کے دن اسلام آباد کے سید پور ویلج میں طوفانی بارش کے باعث گاڑیاں اور موٹرسائیکل بھی نالہ لئی میں بہہ گئے تھے