اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

پاکستان ویمنز ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

آئرلینڈ کیخلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کا انتخاب ویمنز سکلز کیمپ میں شریک 24 کھلاڑیوں میں سے کیا ہے، فاطمہ ثنا ٹیم کی قیادت کریں گی۔ 

2023 کے ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ایمان فاطمہ کو بھی قومی ویمنز سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

15 رکنی ٹیم آئرلینڈ روانگی سے قبل کراچی میں پری سیریز کیمپ میں شرکت کرے گی، آئرلینڈ کے خلاف سیریز 6 سے 10 اگست تک ڈبلن میں کھیلی جائے گی۔

15 رکنی اسکواڈ میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزا، مونیبہ علی، نجیحہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، ناتالیہ پرویز، رمین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …