پیر , دسمبر 1 2025

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی میزبانی کرے گی

ویمنز ورلڈ کپ 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گی۔ 

کرک انفو کے مطابق یہ میچ 16 سے 22 اگست کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

یہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم حصہ ہوگی جس کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم سری لنکا روانہ ہوگی جہاں وہ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں منعقدہ ویمنز ورلڈ کپ کے تمام گروپ میچز اور ممکنہ ناک آؤٹ میچز کھیلے گی۔

دریں اثنا 2026 میں انگلینڈ میں شیڈول ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم ایک بھرپور تیاری کرے گی

فروری-مارچ 2026 میں جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچز، اپریل-مئی میں زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچز، مئی-جون میں آئرلینڈ میں ویسٹ انڈیز کے ہمراہ سہ فریقی ٹی 20 سیریز شامل ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیڈرل بورڈ نے SSC Part-I اور Part-II 2025 کے نتائج کا اعلان کیا

وفاقی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے 28 نومبر …