بدھ , اکتوبر 15 2025

مسابقتی کمیشن کا مشتبہ ٹرانسفارمرسپلائرز کے دفاتر پر چھاپہ

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کی ٹیموں نے مختلف بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں ، ڈسکوز کو ٹرانسفارمر کی مرمت کا سامان اور میٹریل سپلائی کی بولیوں میں مبینہ طور پر گٹھ جوڑ کرنے والے چار سپلائرز کے دفاتر پر ، بیک وقت لاہور اور گوجرانوالہ میں چھاپے مارے ہیں۔

یہ کمپنیاں مبینہ طور پر، دیگر کمپنیوں کےساتھ مل کر، ڈسکوز کو ٹرانسفارمرز اور ان کی مرمت اور دیگر میٹریل کی سپلائی کے ٹینڈرز میں گٹھ جوڑ بنا کر بولی کے عمل کی شفافیت کو متاثر کر رہے تھے۔

کمپٹیشن کمیشن ڈسکوز کو میٹریل کی سپلائی کے ٹینڈرز کی بولیوں میں سپلائرز کے گٹھ جوڑ پر جامع انکوائری کر رہا ہے۔

یہ انکوائری لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ، لیسکو کی جانب سے دائر شکایت پر شروع کی گئی تھی جس میں مختلف سپلائرز کی طرف سے ایک جیسی قیمتوں کی بولیاں لگانے پر تشویش ظاہر کی گئی تھی۔

بولی کے ڈیٹا کے جائزے سے پتا چلا کہ کمپنیاں اکثر ٹینڈرز میں ایک جیسی قیمتیں جمع کر لے ٹینڈرز کو آپس میں تقسیم کر رہی تھیں۔

سرکاری بولیوں میں گٹھ جوڑ کرنا کمپٹیشن کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔ بولی کا گٹھ جوڑ نہ صرف منصفانہ مقابلے کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ قومی خزانے کو بھی بھاری مالی نقصان دیتا ہے۔

اگر جاری انکوائری میں کسی قسم کے گٹھ جوڑ کی تصدیق ہوئی تو کمپٹیشن جمیشن متعلقہ کمپنیوں کو شوکاز نوٹسز جاری کر کے باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کرے گا۔

کمپٹیشن کمیشن عوام سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی غیر مسابقتی سرگرمی کی اطلاع کمیشن کو دیں۔ درست، قابلِ تصدیق معلومات فراہم کرنے والے افراد دو لاکھ روپے سے لے کر بیس لاکھ روپے تک انعام کے اہل ہو سکتے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …