اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

سیمی فائنل مقابلے میں بھارت کو بدترین شکست

تھائی لینڈ میں جاری انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی شاہینز نے سیمی فائنل مقابلے میں بھارت کو بدترین شکست سے دوچار کر دیا ہے۔

انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف یک طرفہ مقابلے کے بعد 0-3 کے اسٹریٹ سیٹ سے کامیابی حاصل کی۔

گرین شرٹس نے حریف ٹیم کو 16-25، 19-25 اور 12-25 کے ساتھ مقابلہ اپنے نام کیا، چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کا مقابلہ ایران سے ہو گا۔

قبل ازیں، قومی ٹیم نے ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ابتدائی تینوں میچز میں فتوحات سمیٹ کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

کوارٹر فائنل میں پاکستان نے انڈونیشیا کو 0-3 سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ برس ہونے والی انڈر 17 ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے اپنی شرکت یقینی بنا لی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل میں دبئی اسٹیڈیم میں سری لنکن اور پاکستانی خواتین کرکٹرز میچ کے دوران

خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل: سری لنکا کی پاکستان کے خلاف سنسنی خیز کامیابی، فائنل میں جگہ پکی

سری لنکا خواتین کرکٹ ٹیم نے خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل میں پاکستان کو 4 …