پیر , دسمبر 1 2025

ایشیا کپ میں پاکستانی ہاکی  ٹیم کی شرکت کے این او سی کا فیصلہ اگلےہفتے متوقع

ایشیا کپ میں پاکستانی ہاکی  ٹیم کی شرکت کے این او سی کا فیصلہ اگلےہفتے متوقع ہے۔

پاکستان ہاکی فیدریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن پر واضح کر دیا ہے کہ بھارت جاکرکھیلنے کے لیے حکومت پاکستان کی ہدایات کے منتظر ہیں۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھاکہ بھارتی حکومت نے ایشیا ہاکی کپ کے حوالے سے کلیئرنس دےدی ہےکہ پاکستان ٹیم کے انڈیا میں آکر کھیلنےپر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشیاہاکی کپ 27 اگست سے راجگیر میں کھیلا جاناہے،جس میں پاکستان نے بھی حصہ لیناہے۔

ذرائع  کے مطابق پی ایچ ایف نے این او سی کے لیےپاکستان اسپورٹس بورڈ اور متعلقہ وزارتوں سے رابطہ کررکھاہے۔ اس سلسلےمیں منگل یا بدھ کو اہم پیشرفت ممکن ہے۔

پی ایچ ایف حکام  کو یقین ہے کہ اگلے ہفتے ہونے والی میٹنگ میں قومی ہاکی ٹیم کی بھارت جاکر ایشیا کپ میں شرکت کےمعاملےپر غور ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی …