پیر , مارچ 16 2026

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن

وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے اور گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین اور افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد ڈسپریٹی ریڈکشن الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہو گا، جو جاری بنیادی تنخواہ پر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین اور افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد ڈسپریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کا علیحدہ سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس کا اطلاق 30 جون 2022 کی بنیادی تنخواہ پر دیا جائے گا، ایسے سرکاری ملازمین جو یکم جولائی 2022 یا اس کے بعد بھرتی ہوئے، ان کو 2017کے بنیادی پے اسکیل کی بنیاد پر الاؤنس ملے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس کا اطلاق یکم جولائی 2025سے ہو گا۔

واضح رہے کہ وفاقی بجٹ میں گریڈ ایک تا 22 کی تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ آئین پاکستان میں مساوی حقوق سے متعلق دی گئی شق پر عمل درآمد کرتے ہوئے اہل سرکاری ملازمین کو 30 فیصد کی شرح سے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کی تجویز ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہندی لگانے کی روایت برقرار، بازاروں میں رش

عیدالفطر پر خواتین اور بچیوں کی بڑی تعداد مہندی لگوانے کے لیے بازاروں کا رخ …