بدھ , جون 17 2026

اظہر محمود کو قائم مقام ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اظہر محمود کو پاکستان ٹیم کا قائم مقام ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

اظہر محمود اپنے موجودہ معاہدے کے اختتام تک اس عہدے پر کام کریں گے۔

قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد اظہر محمود طویل عرصے سے ٹیم کے اسٹریٹجک کور کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔

مائیک ہیسن کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد اظہر محمود ٹیم منیجمنٹ کا حصہ نہیں رہے تھے۔

اظہر محمود کا اپریل 2026 تک پی سی بی سے معاہدہ ہے، اس دوران پاکستان ٹیم نے 2 ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بیلجیئم کے بعد اسپین کی بھی پاکستان کو شکست

یورپی دورے میں پاکستان ہاکی ٹیم کی مشکلات برقرار رہیں اور بیلجیئم کے ہاتھوں 7-1 …