google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی سی بی کا نئے ہیڈ کوچ کیلئے اشتہار - UrduLead
اتوار , اپریل 20 2025

پی سی بی کا نئے ہیڈ کوچ کیلئے اشتہار

پی سی بی نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کےلیے بھی اشتہار جاری کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مسلسل شکستوں اور قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے نئے ہیڈ کوچ کیلئے اشتہار دیدیا۔

بورڈ کی جانب سے اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے عاقب جاوید کی سربراہی میں گرین شرٹس کو مسلسل شکستیں دیکھنا پڑیں۔

عاقب جاوید کے دور میں پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ہونیوالی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوا جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں انہیں بدترین شکست ہوئی، 7 میچز کے ٹور میں قومی ٹیم محض ایک فتح حاصل کرسکی۔

قبل ازیں سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی جیسے تجربہ کار کوچز کو بھی گزشتہ سال محض چند ماہ ذمہ داریاں پوری کرکے جبری طور پر رخصت کردیے گئے تھے۔

ادھر بورڈ کی جانب سے ہیڈکوچ کیلئے جاری کردہ اشتہار میں لیول 3 کوچنگ سرٹیفیکٹ اور 10 سال کا تجربہ مانگا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عبوری ذمہ داریاں سرانجام دینے والے عاقب جاوید اب ہیڈ کوچ بننے میں دلچسپی نہیں رکھتے تاہم ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر بننا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کےلیے بھی اشتہار جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ ندیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ خالی تھا۔ 

ادھر ہیڈ کوچ کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی ایک بار پھر غیر ملکی ہیڈ کوچ کی طرف جا سکتا ہے۔

ہیڈ کوچ کے لیے لیول تھری کرکٹ کوچ کی اہلیت درکار ہے۔ 4 مئی تک ہیڈ کوچ کےلیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کوچ کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس محدود چوائس  ہے، ہیڈ کوچ کےلیے ملکی محدود چوائسز کےلیے پی سی بی ہچکچاہٹ کا شکار  ہے جبکہ غیر ملکی کوچ کی طرف پی سی بی کا رحجان زیادہ ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی سی بی کوچ کےلیے بڑے ناموں کی طرف نہیں جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حسن علی کو ایرن ہالینڈ نے ‘جوکر’ قرار دیدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر بالر حسن علی کو غیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے