
نیوزی لینڈ نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دیتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے فائنل میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو6-2 سے شکست دیتے ہوئے کامیابی سمیٹی ،
نیوزی لینڈ نے پہلے کواٹر میں پاکستان کے خلاف 2، دوسرے کواٹر میں 3 گول کیئے ، چوتھے کواٹر کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے چھٹا گول سکور کیا ،
پاکستان نے پہلا گول تیسرے کواٹراور دوسرا گول چوتھے کواٹر میں کیا ۔ پاکستان کا ہاکی پرولیگ کھیلنے کا خواب ادھورا رہ گیاہے ۔