منگل , اکتوبر 14 2025

سالانہ ایک ارب ڈالر کی آن لائن خریداری

پاکستانیوں کی جانب سے سالانہ ایک ارب ڈالر کی آن لائن خریداری کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک، گوگل، علی بابا، نیٹ فلیکس سمیت بھاری آن لائن ادائیگیاں کی گئیں ہیں،  پاکستانی شہریوں کی آن لائن سالانہ شاپنگ 317 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے ، حکومت نے نئے بجٹ میں غیر ملکی وینڈرز پر 5 فیصد ٹیکس عائد کردیا ہے ۔

دستاویز کے مطابق آن لائن ٹرانزیکشنز کی تعداد 4 کروڑ  26 لاکھ سے زیادہ ہے،   فیس بک پر خریداری کی مد میں 1231 ارب کی ادائیگی کی گئی،  

ایپ، آئی ٹیونز کو 5.14 ارب، گوگل کو 5.94 ارب کی ادائیگی کی گئی ، پاکستانیوں نے علی ایکسپریس پر 4.49 ارب روپے کی شاپنگ کی، نیٹ فلیکس  2.79 ارب، علی بابا 2 ارب ڈالر، ٹیمو پر 1.82 ارب کی ادائیگی کی گئی ،

اس دوران شاپی فائی پر 1 ارب روپے سے زیادہ کی مالی ٹرانزیکشنز کی گئیں، دیگر غیر ملکی آن لائن بزنس پلیٹ فارمز پر 281 ارب سے زیادہ شاپنگ کی گئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …