منگل , اکتوبر 14 2025

آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان نیشن کپ کا فائنل کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان فائنل ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6بجے کھیلا جائے گا

پاکستان ہاکی ٹیم نے سنسی خیز مقابلے کے بعد فرانس کو ہرایا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو ہرایا تھا

پاکستان ہاکی ٹیم 2014کے بعد کسی بھی ہاکی ایونٹ کا فائنل کھیل رہی ہے

آج کے دیگر پوزیشن میچوں میں 7ویں اور 8ویں کیلئے جاپان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا

چھٹی اور پانچویں پوزیشن کیلئے ملائیشیا اور ویلز کے درمیان جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے جنوبی کوریا اور فرانس کے درمیان ہوگا

واضح رہے کہ ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ ان ٹیموں کے لیے ایک اہم مرحلہ ہے جو ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں جگہ بنانے کی خواہاں ہیں۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 2025-26 کے پرو لیگ سیزن میں پروموشن حاصل ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

قذافی اسٹیڈیم ٹیسٹ کے لیے ٹیم پُرعزم: شان مسعود

“پاکستانی پچز چیلنج ہیں، شکایت نہیں”: جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم پاکستان ٹیسٹ کرکٹ …