پیر , اکتوبر 13 2025

پاکستان ہاکی ٹیم نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ہاکی ٹیم ملائشیا میں کھیلے جانے والے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

کوالالمپور میں کھلیے گئے ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ سیمی فائنل میں مقررہ وقت تک پاکستان اور فرانس کے درمیان مقابلہ 3-3 گول سے برابر تھا۔

فرانس نے میچ ختم ہونے سے تین منٹ پہلے گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔

دریں اثنا، پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان نے 2 کے مقابلے میں 3 گول کر کے فرانس کو شکست دے دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

واضح رہے کہ 18 جون کو پاکستان نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ملائشیا میں کھیلے جانے والے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا تھا۔

کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا انحصار ملائشیا اور جاپانی کے درمیان میچ پر تھا۔

پاکستان کے لیے اہم میچ میں ملائیشیا نے جاپان کو 1-2 سے شکست دے دی جس کے بعد پاکستان بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان، جنوبی افریقا کے خلاف لاہور ٹیسٹ کے لیے تیار

شان مسعود کی قیادت میں قومی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں دفاعی چیمپئن …