
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان آج سیمی فائنل میں فرانس کے مدمقابل ہوگا۔
دوسرا سیمی فائنل کوریا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے میچز میں جاپان ویلزسے اورملائیشیا جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرے گا۔
گروپ بی میں پاکستان نے تین میچوں میں ایک فتح، ایک شکست اورایک ڈرا کے ساتھ چار پوائنٹس حاصل کیے، گول ایوریج کی بنیاد پر پاکستان نے ملائیشیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

قومی ٹیم نے جاپان کو 2-3 سے شکست دی، ملائیشیا سے میچ برابررہا جبکہ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ٹیم آج فیصلہ کن میچ میں میدان میں اترے گی۔