پیر , اکتوبر 13 2025

ملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز 

ملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کی جانب سے آئندہ تین دن کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق صوبۂ بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبۂ سندھ میں کئی مقامات پر کل سے بارشیں متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی کی حدود میں کچھ روز قبل پری مون سون سسٹم داخل ہوا تھا جس کے بعد مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تھی۔

کراچی کے متعدد علاقوں میں مون سون سسٹم کے باعث بادل چھانے لگے تھے اور ساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سینیٹر انوشہ رحمان پنجاب کی سینئر ایڈوائزر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر …