منگل , اکتوبر 14 2025

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملنا میرے لیے اعزاز ہے: امریکی صدر  

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملنا میرے لیے اعزاز ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے بعد اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہورہی ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔

امریکی صدر نے کہا کہ آج فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا، میں انہیں جنگ روکنے پر شکریہ کیلئے مدعو کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں سے تجارتی معاہدے پر بات ہورہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی ہے، پاکستان ایران کو دیگر لوگوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر جانتا ہے، وہ اس صورتحال پر خوش نہیں ہیں۔

ا س سے قبل ٹرمپ۔ عاصم منیر ملاقات اور لنچ ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی، پاکستان کے فوجی قائد سے امریکی صدر کی ملاقات عملی طور پر انتہائی اہم اثرات کی حامل ہے،

نریندر مودی نے واشنگٹن آنے سے انکار کرکے جنوبی ایشیا میں امن کے مفادات کو سبوتاژ کردیا،

کینیڈا میں منعقدہ جی 7ممالک کی کانفرنس سے جلد واشنگٹن واپسی کے وقت صدرٹرمپ نے ناراض بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واشنگٹن آنے کیلئے کہا تو نریندر مودی نے مصروفیت کاعذر کرکے واشنگٹن آنے سے معذرت کرلی

بھارتی سیکریٹری خارجہ کے اس انکشاف کے بعد صدر ٹرمپ نے نریندر مودی کو چڑانے کیلئے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان مداخلت کرکے جنگ بندی کرانے کا وہ منتر دھرا دیا جو اب نریندر مودی کی چڑ بن چکا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …