پیر , دسمبر 1 2025

بورڈ کا پاور سیکٹر کے لیے مالیاتی مشیروں کی تقرری کے عمل کو شروع کرنے کی باضابطہ منظوری

نجکاری کمیشن بورڈ نے اسٹریٹجک لین دین کے لیے کلیدی اقدامات کی منظوری دے دی۔

نجکاری کمیشن (PC) بورڈ کا 235 واں اجلاس بدھ 18 جون 2025 کو اسلام آباد میں پرائیویٹائزیشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر میں وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور نجکاری کمیشن کے چیئرمینمحمد علی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

میٹنگ کے دوران، بورڈ نے پاور سیکٹر کے درج ذیل اداروں میں نجی شعبے کی شراکت کو بڑھانے کے لیے مالیاتی مشیروں (FAs) کی تقرری کے عمل کو شروع کرنے کی باضابطہ منظوری دی:

تقسیم کار کمپنیاں (DISCOs):

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (HESCO)

سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (SEPCO)

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو)

ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (HAZECO)

جنریشن کمپنیاں (GENCOs):

747 میگاواٹ گڈو پاور پلانٹ

525 میگاواٹ نندی پور پاور پلانٹ

بورڈ نے مالی سال 2022-23 اور 2023-24 کے لیے نجکاری کمیشن کے آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں کا بھی جائزہ لیا اور ان کی منظوری دی۔

مزید برآں، بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے لیے نجکاری کمیشن کے بجٹ تخمینوں کی منظوری دی، اور اس کے ادارہ جاتی آپریشنز کے تسلسل کی حمایت کی۔

بورڈ کو نجکاری کی جاری ٹرانزیکشنز میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا، بشمول:

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل)

روزویلٹ ہوٹل (نیویارک)

تین پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز : فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)، اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)

نجکاری کمیشن نے شفافیت، سرمایہ کاروں کے اعتماد کو یقینی بنانے اور قومی اقتصادی اہداف کے مطابق اسٹریٹجک ٹرانزیکشنز کے موثر عملی نفاذ کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کے لیے ایک ابتدائی ورکنگ …